پرتاپ گڑھ 23 نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) مصدقہ موصولہ اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے کوماگاؤں میں موٹر سائیکل اور ٹرک کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (مغربی) بہار لال نے آج بتایا کہ تھانہ لال گنج کے گاؤں کے رہائشی انوج (22)، ابی (23) اورا نوراگ (24) بارات میں شامل ہونے کیلئے گزشتہ رات موٹر سائیکل سے جا رہے تھے کہ راستے میں ٹرک سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔لال نے واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کو ماگاؤں کے قریب سامنے سے آ رہے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے تینوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ موقع پر پہنچی ڈائل 100 پولیس نے زخمیوں کو مقامی نرسنگ ہوم پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے ا نوراگ کو مردہ قرار دے دیا۔ دوسرے کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں الہ آباد ریفر کر دیا کیا ہے ۔ الہ آباد لے جانے کے دوران راستے پر انوج اور اس کا ساتھی بھی فوت ہوگیا ۔ پولیس نے تینوں کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھیج دیا ہے۔ واضح ہو کہ تینوں مہلوک کی عمر 20سے25کے درمیان بتائی جا رہی ہے ۔